24گھنٹوں میں 915ٹریفک حادثات ،7افراد جاں بحق ، 605زخمی

24گھنٹوں میں 915ٹریفک حادثات ،7افراد جاں بحق ، 605زخمی

 لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 915 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 605 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔392معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (86فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 448 ڈرائیورز،32کم عمرڈرائیورز 427 مسافر اور 129 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ248ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 245متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد75حادثات میں82متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 55 حادثات میں55متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1004 متاثرین میں820مرد اور184خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں148فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور570افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 286زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں746موٹر سائیکلز،125آٹو رکشے،88موٹر کاریں ،43وین15مسافربسیں،32ٹرک اور 102 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی