ہلاک ڈاکو کے ساتھی کی تلاش کیلئے پولیس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ

ہلاک ڈاکو کے ساتھی کی تلاش کیلئے پولیس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ

لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اپنے ساتھی کی فائرنگ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے پولیس نے سی آر او سے ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے درخواست کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سندر کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو وں نے شہری کو روک کر موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پر شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اس دوران اس کے ساتھی نے گھبرا کر شہری پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا اپنا ہی ساتھی گولی لگنے کے نتیجے میں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا ۔

مزید : علاقائی