ڈسکہ،ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ڈاکو زیورات اور کار چرا کر لے گئے

ڈسکہ،ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ڈاکو زیورات اور کار چرا کر لے گئے

ڈسکہ(نامہ نگارتحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو طلائی زیورات اور چور کار چرا کر لے گئے ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ حاجی پورہ کا رہائشی محمد عابد حسین اپنی بیوی اقصی کے ہمراہ گھر کی جانب آرہا تھا کہ گلی میں کھڑے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی سے 6چوڑیاں اور تین طلائی انگوٹھیاں وزنی ساڑھے سات تولے چھین کر فرار ہو گئے پتہ جو ئی پر معلوم ہوا کہ ڈکیتی کی واردات ملزمان آفتاب اور علی نے کی جن کوبعد میں پہچان لیا گیا۔

جبکہ یونس آباد کا رہائشی محمد فہیم رات کو اپنی کار نمبریSTS/1080گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر سونے چلا گیا صبح اٹھنے پر دیکھا تو کار غائب تھی جسے رات تاریکی میں نامعلوم ملزمان چرا کر لے گئے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی