سی سی پی او بی اے ناصر کی میجر مصطفی شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

سی سی پی او بی اے ناصر کی میجر مصطفی شہید کے اہلخانہ سے ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور بی اے ناصرنے یومِ دفاع کے موقع پر شہداء کو بہترین خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پرمیجر مصطفی شہیدکے گھرگئے اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایس پی کینٹ آصف امین اورڈی ایس پی سرور روڈ حمید ورک بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور نے شہید میجر مصطفی کے اہلخانہ سے فاتحہ خوانی کی اور تحائف پیش کیے۔میجر مصطفی شہیدنے 05 اپریل 2013 کو پاک افغان بارڈر کے قریب وادی تیرہ میں دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ سی سی پی او لاہوبی اے ناصر نے شہید کے اہلخانہ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے جذبے کو سہراہا۔انہوں نے اہلخانہ کو گلدستہ ،مٹھائی اور لاہور پولیس کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصرنے اس موقع پر کہا کہ قوم ملک کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہم ملک و قوم کی خاطر عظیم قربانیاں دینے والے شہداء کے وارث ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی