نوشہرہ ورکاں ،موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالبعلم کی ٹانگ ٹوٹ گئی

نوشہرہ ورکاں ،موٹر سائیکلوں میں تصادم، طالبعلم کی ٹانگ ٹوٹ گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار موٹر سائیکلوں کی ٹکر ایک طالب علم کی ٹانگ اور دوسرے کی کلائی ٹوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گرین پارک متہ روڈ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کا تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں مقامی کالج کے طالب علم عثمان کرامت سکنہ گرمولہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار محمد عاصم آف متہ ورکاں کی کلائی ٹوٹ گئی ریسکیو 1122 کے عملہ نے دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔

مزید : علاقائی