چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوار داتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-تفصیلات کے مطابق سو ل لا ئن کے علاقے میں شکیل کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 4 ڈاکو2لاکھ 90ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے مز نگ میں میں شبیرکے گھر سے ڈاکو2لاکھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،شا لیما رکے علاقے میں عظیم کے گھر سے دو ڈاکو1 لاکھ75ہزار روپے کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ،جو ہر ٹا ؤ ن کے علاقے میں جمیل کے گھر سے دو ڈاکو1لاکھ55ہزار اورلٹن روڈ میں ڈاکوؤں نے فیصل کی فیملی سے 70ہزار کی نقد ی اور موبائل فون ،اچھر ہ میں ڈاکوؤں نے فا روق سے85ہزار اور موبائل فون ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے الیا س سے90ہزار روپے مالیت کی نقدی ،با غبا نپو رہ میں ڈاکوؤں نے زین سے 30ہزار ،نصیر آ با د میں ڈاکوؤں نے شفیق سے80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ریس کو رس میں ڈاکوؤں نے فر از سے95ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیں۔بھا ٹی گیٹ اورجنو بی چھا ؤ نی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹا ؤ ن، منا واں، گلبر گ ،با ٹا پو ر،شا ہد رہ او رنو اں کو ٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی