توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس ،جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کو شہید کا درجہ نہ دینے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،جسٹس شاہد وحید نے بیوہ سلطانہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار بیوہ نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہرفیض فرید، پاکپتن پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھا،خاوند کی دوران ڈیوٹی دہشت گردی کے واقعہ میں شہادت ہوئی، پنجاب پولیس نے خاوند کو شہید قرار دینے کی بجائے قتل ڈیکلیئرکر دیا،پولیس قانون کے مطابق دوران سروس دہشت گردی میں مارے جانے والا شہید ہے، عدالت نے درخواست کارروائی کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجواتے ہوئے فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھاتاحال آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر عمل درآمدنہیں کیا جو توہین عدالت ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جائے۔
توہین عدالت
طاہر اشرفی سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر نوٹس
ہائیکورٹ نے چیئر مین پاکستان علماء کونسل کی سکیورٹی بارے فریقین سے جواب طلب کر لیا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے مولانا طاہر اشرفی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب، سی پی او اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے موقف ہے کہ انہیں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے درخواست گزار مذہبی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا ،عدالت سے استدعا ہے کہ سیکیورٹی واپس کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
طاہر اشرفی، سکیورٹی