توہین عدالت کی درخواست پر گورنر سٹیٹ بینک کونوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر گورنر سٹیٹ بینک کونوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرگورنر سٹیٹ بینک کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ نوٹس شائستہ طاہر کی درخواست پر جاری کئے ہیں۔خاتون کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد سٹیٹ بینک میں ملازم تھے جو دوران ملازمت فوت ہو گئے جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے بقایا جات اور پنشن کی ادائیگی نہیں کی جارہی ،عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے والد کی پنشن اوربقایاجات کے حوالے سے گورنر سٹیٹ بینک کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ،اس عدالتی حکم پرتاحال عمل درآمد نہیں ہواجو توہین عدالت کے مترادف ہے ،وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر گورنرسٹیٹ بینک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر