ز شریف، مریم اور صفدر سے اہل خانہ اورلیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں

ز شریف، مریم اور صفدر سے اہل خانہ اورلیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں

راولپنڈی(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے شہبازشریف سمیت اہل خانہ اورلیگی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شریف برادران کے درمیان کانفرنس ہال میں ایک گھنٹہ 30منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ ملاقات میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈصفدر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف سے ملنے والوں کی فہرست میں 150افراد شامل تھے، تاہم 40لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔شہباز شریف، سلیمان شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس اور مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو بھی پانچ منٹ کیلئے نواز شریف سے ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم سے ملاقاتوں کے موقع پر جیل کے اطراف اور اندر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر