بھارت ظلم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکا ، بلاول بھٹو زرداری

بھارت ظلم کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کرسکا ، بلاول بھٹو ...

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا پیپلزپارٹی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے ہندوستانی سرکار اپنے ظلم و بربریت کے باوجود اکہتر سال میں کشمیریوں کی آزادی کی تڑپ کو مٹا نہیں سکی بلکہ جوں جوں بھارتی فوج کے مظالم میں اضافہ ہورہا ہے تحریک آزادی میں جان پڑ رہی ہے۔ ن لیگ کی سابق حکومت نے ہندوستان سرکار سے آپنے ذاتی اور کاروباری تعلقات کے لئے مسلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ حکومتِ پاکستان کو ہندوستان کے سامنے اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلیے جاندار کردار ادا کرنا چاہیے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 2013 کی طرح حالیہ انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی کو مہم کے لئے وہ ساز گار ماحول میسر نہیں تھا جو تحریک انصاف یا ن لیگ کو حاصل تھا اس کے باوجود عوام نے پیپلزپارٹی کے منشور اور پروگرام کو پسند کیا دوسری جماعتوں کے سپورٹرز بھی پیپلزپارٹی کے پروگرام اور انتخابی مہم کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کا بھرپور دفاع کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے گذشتہ روز زرداری ہاوس میں گفتگو کرتے ہوے کیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے چیرمین بلاول بھٹو کو پہلی بار پارلیمنٹ کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں پارٹی تنظیموں کی کارکردگی اور ایل۔اے 18 پونچھ 2 کے ضمنی انتخاب کے بارہ میں چیرمین کو بریف کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدائیت کی کہ ضمنی الیکشن بھرپور محنت سے لڑا جاے انشائاللہ کامیابی پیپلزپارٹی کا مقدر بنے گی ۔فیصل ممتاز راٹھور کی دو دن میں چیرمین پیپلز پارٹی سے یہ دوسری ملاقات تھی قبل ازیں دو دن قبل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی لیڈرشپ نے چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں چیرمین بلاول بھٹو زرداذی اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی جبکہ گذشتہ روز کی ون ٹو ون ملاقات تھی جس میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملکی حالات؛ باہمی دلچسبی کے امور؛ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور اور آزاد کشمیر میں پارٹی تنظیم سمیت دیگر امور پر سیرحاصل گفتگو کی۔

مزید : صفحہ آخر