ہوپ الیکشن، کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

ہوپ الیکشن، کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل )ہوپ الیکشن، کاغذات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ،الیکشن کمیشن نے سعودی عرب میں موجود حج آرگنائزر کو کاغذات نامزدگی سعودی عرب میں جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے،22ستمبر کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران مکہ مکرمہ،لاہور،اسلام آباد ،کراچی ،پشاور،کوئٹہ میں آج شام 5بجے تک کاغذات جمع کرا سکتے ہیں ،چیف الیکشن کمیشن کے مطابق آج کاغذات جمع کرانے کی حتمی آخری تاریخ ہے اس میں توسیع نہیں کی جائے گی جو افراد حصہ لینا چاہتے ہیں 5بجے تک اپنے مکمل کاغذات جمع کرائیں۔

ہوپ الیکشن

مزید : صفحہ آخر