حاجیوں کا زم زم اور ہینڈ کیری سامان نہ لانیوالی اومان ائیر کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

حاجیوں کا زم زم اور ہینڈ کیری سامان نہ لانیوالی اومان ائیر کیخلاف عدالت جانے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حاجیوں نے زم زم اور ہینڈ کیری سامان نہ لانے والی اومان ائیر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا،مدینہ سے لاہور آنے والی اومان ائیر لائنز سفر کرنے والے تمام حجاج کرام کا زم زم مسقط چھوڑ آئی تھی عملے کی طرف سے حاجیوں کے ہاتھوں میں موجود ہینڈ کیری سامان بھی یہ کہہ کر لے لیے تھے کہ آپ کو لاہور پہنچ کر مل جائیں گے،حاجیوں نے روزنامہ پاکستان سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ہمارے ہینڈ کیری سامان میں قیمتی سامان اور کاغذات تھے ہمیں واپس نہیں کیے جا رہے اور نہ ہی اب تک زم زم دیا گیا ہم اومان ائیر کو نوٹس دے رہے ہیں اگر فوری ہماری چیزیں فراہم نہ کی گئیں تو مجبوراََ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر