(ن )لیگ کا عافیہ صدیقی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

(ن )لیگ کا عافیہ صدیقی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر خارجہ سے اس معاملے پر نئی حکومت کی ممکنہ پالیسی سے آگاہی کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر ڈاکٹر سعدیہ عباسی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں قید کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں بحث اور سفارشات مرتب کرنے کے لئے چیئرمین قائمہ کمیٹی مشاہد حسین سید کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزارت خارجہ سے اس بارے میں بریفنگ لی جائے کہ پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان باعزت واپسی کے لئے کیا اقدامات کر رہا ہے۔ پارلیمنٹ کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔ متذکرہ خاتون سینیٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ باضابطہ طور پر ایجنڈا جاری کرتے ہوئے کمیٹی میں تجاویز مرتب کی جائے۔ حکومتی پالیسی سے بھی آگاہ کا موقع فراہم کیا جائے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی خارجہ امور مشاہد حسین سید نے تصدیق کرتے ہوئے اس خبررساں ادارے کے استفسار پر بتایا کہ کمیٹی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مسئلے پر بحث کے لئے اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملہ ایجنڈے پر ہو گا۔

عافیہ صدیقی معاملہ

مزید : صفحہ آخر