ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے آئی جی آفس میں بیان قلمبند کروا دیا

ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے آئی جی آفس میں بیان قلمبند کروا دیا

لاہور(کر ائم رپورٹر) ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے آئی جی آفس پنجاب میں اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے بتایاگیا ہے کہ آئی جی آفس پنجاب نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خاور مانیکا ایشو کی ازسر نو تحقیقات کا آغاز کیا ہے جس کیلئے سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو اپنا بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا تھا یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو اس ایشو کی دوبارہ انکوائری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر انکوائری رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

بیان قلمبند

مزید : صفحہ آخر