اومنی گروپ، اکاونٹس منجمدکرنے میں کام کی تاخیر، بینک ٹرانزیکشن جاری رہنے کا انکشاف

اومنی گروپ، اکاونٹس منجمدکرنے میں کام کی تاخیر، بینک ٹرانزیکشن جاری رہنے کا ...

اسلام آباد(صباح نیوز) اکاونٹ منجمد (فریز) ہونے کے باوجود اومنی گروپ کی چھ مختلف کمپنیوں سے بینک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ جووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکاؤنٹ فریز ہونے سے پہلے اومنی گروپ نے نیشنل بینک سے کروڑوں روپے کی ڈیبٹ ٹرانزیکشنز کیں۔رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک اتھارٹیز نے اومنی گروپ کی چھہ کمپنیز کے41بینک اکاؤنٹس فریز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ایف آئی اے نے جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 41بینک اکاؤنٹس پاک ایتھنول، ٹنڈو اللہ یار شوگر ملز، اومنی پولیمر پیکیجز، اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ، چمبر شوگر ملز اور انصاری شوگر ملز کے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینک کی جانب سے41میں سے10 اکاؤنٹس فریز کرنے میں تاخیر کی گئی۔ بینک اکاؤنٹس فریز کرنے میں تاخیر کے سبب ڈیبٹ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ بینک اکاؤنٹ فریز کرنے میں تاخیر کے ذ مہ دار بینک ملازم افضل صادق کو معطل کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر