یوم دفاع پرملک ریاض کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

یوم دفاع پرملک ریاض کی شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)یوم دفاع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور ورثاء کے حوصلوں کو سراہتے ہوئے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شہداء کی جرات و عظمت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مساجد میں قرآن خوانی، سکولز اور دفاتر میں خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کی گئیں۔ جمعرات کو بحریہ ٹاؤن کی جانب سے شہداء کی جرات و عظمت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔بحریہ ٹاؤن کی مساجد میں قرآن خوانی، سکولز اور دفاتر میں خصوصی دعائیہ تقاریب ہوئیں۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ملک ریاض نے قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور ورثاء کے حوصلوں کو سراہا۔بحریہ ٹاؤن کراچی میں نئی تعمیر کی گئی مسجد کا نام ’’مسجد شہداء‘‘ رکھ دیا گیا۔
ملک ریاض

مزید :

صفحہ آخر -