ڈیرہ میں بد قماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،17گرفتار

ڈیرہ میں بد قماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،17گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ یارک اورتھانہ پہاڑپورکی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن‘6بندوق،5رائفل ،4پستول ،192کارتوس اور875گرام چرس برآمد‘17ملزمان گرفتار‘الگ الگ مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابر آفریدی کی ہدایت پر یارک پولیس نے کڑی احمد شاہ اورچنڈہ میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران5رائفل ،5بندوق،2پستول ،180کارتوس برآمدکرلیے جب کہ ایک ڈیزل ایجنسی کی ناقص سیکورٹی پراس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پہاڑپورکی حدود میں کیچ اوربستی مقبول آباد سے دوپستول ،ایک بندوق ،12کارتوس اور875گرام چرس برآمدکرلی ۔40گھروں کی چیکنگ کے دوران کوائف درج نہ ہونے پر ایک کے خلاف ایف آئی آردرج کرلی ۔ پولیس نے17ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر