وزیر اعلیٰ محمود خان کی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے ہم زلف کی وفات پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے ہم زلف کی وفات پر تعزیت

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ایم این اے ناصر موسیٰ زئی کے ہم زلف جاوید خان کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ نے اپنے چیف سیکورٹی آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کی ہمشیرہ کی وفات پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کیلئے بھی مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر