شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،افتخار علی مشوانی

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،افتخار علی مشوانی

پشاور(سٹی رپورٹر) رکن صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے 6 ستمبر کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر سال 6 ستمبر کو پاکستان کے باسی اس کے شہیدوں،غازیوں کو خراج تخسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے جراتمندانہ طور پر وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیااور دشمن کو زمینی ،ہوائی اور سمندری میدانوں میں شکست سے دو چار کیا۔ پاکستان سے محبت محض زمین سے محبت نہیں،بلکہ اس منشور سے محبت ہے۔ شہید کی جو موت ہے۔وہ قوم کی حیات ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کیلئے ان شہداء کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان شہداء نے وطن پر قربان ہوکر ہمیں یہ سبق سکھایا کہ ہر پاکستانی اپنے وطن پر مرمٹنا جانتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی پاک افواج کی قربانیوں پر فخر ہے اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے طلبہ وطالبات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر