ڈیرہ میں سرچ آپریشن ،15 مشتبہ گرفتار

ڈیرہ میں سرچ آپریشن ،15 مشتبہ گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایس ایچ او تھانہ صدرنصیب الرحمان کا بمعہ پولیس پارٹی بڈھ کے علاقہ میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن‘15مشتبہ افرادگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرنصیب الرحمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقہ بڈھ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 63سے زائد گھروں کی تلاشی کی ۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک بندوق بارہ بور ، ایک رائفل ، پانچ پستول تیس بور اورمختلف اقسام کے55کارتوس برآمدکرلیے ۔ آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا جبکہ قانون کرایہ داری سمیت اسلحہ برآمدگی سمیت دیگردفعات کے تحت 24سے زائد افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر