ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سٹریٹ لائٹس پر انتخابی بینرز ہٹا دیئے گئے

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سٹریٹ لائٹس پر انتخابی بینرز ہٹا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور کے احکامات اور ناظم زاہد ندیم و ٹاؤن ون میونسپل آفیسر خضرحیات کی ہدایت پر ٹاؤن ون ریگولیشن آفیسر محمد رحمان خٹک نے دلہ ذاک روڈ مختلف اداروں کی جانب سے بجلی ، ٹیلی فون اور سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں میں لگے سے انتخابی بینرز اور پوسٹر کیخلاف آپریشن کیا جبکہ گلبہار میں بھی تجاوزات کیخلاف ٹاؤن ون ریگولیشن برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مافیاء سے سڑکیں صاف کردی ہیں۔ بدھ اور جمعرات کے درمیانی شپ دلہ ذاک روڈ پر انتخابی اور اداروں کی جانب سے لگے بینرز اور پوسٹر ہٹائے گئے جبکہ جمعرات کے روز بھی گلبہار میں بینرز، پوسٹر اور تجاوزات کیخلاف آپریشن ٹی او آر محمد رحمان خٹک کی قیادت میں جاری رہا۔ ٹی او آر برانچ کے ڈیمالش سٹاف نے مسلسل آپریشن کرتے ہوئے سڑک اور گلبہار روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیاہے جبکہ شہر کی خوبصورتی کی حاطر بجلی، ٹیلی فون اور سٹریٹ لائٹس کے کھمبوں سے بینرز کے ساتھ لٹکے تاروں کو بھی ہٹادیاہے۔