نیب نے یوسف رضا گیلانی اورسلیم بیگ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

نیب نے یوسف رضا گیلانی اورسلیم بیگ کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

راولپنڈی(صباح نیوز)نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اورچیئرمین پیمرا سلیم بیگ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے اختیارات کے ناجائزاستعمال پر دائر کیا گیا،ریفرنس میں یوایس ایف فنڈکی مدمیں انعام اکبرکوغیرقانونی طورپر ٹھیکہ دینے کاالزام ہے ۔نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسزفنڈسے متعلق غیرقانونی تشہیری مہم چلائی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ،ریفرنس میں سابق سیکرٹری اطلاعات فاروق اعوان،سابق پی آئی اومحمدسلیم ،حسن شیخو،حنیف، ریاض کوشریک ملزم بنایا گیاہے۔

یوسف رضا گیلانی، ریفرنس

مزید : کراچی صفحہ اول