توہین عدالت کیس ، طلال چودھری کی فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

توہین عدالت کیس ، طلال چودھری کی فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے توہین عدالت کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔طلال چودھری نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیاہے کہ توہین عدالت کیس میں الزام ثابت کئے بغیرسزا دی گئی،عدالتی فیصلہ قانون کی نظرمیں درست نہیں،کالعدم قراردیاجائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیاتھا۔

طلال چودھری، توہین عدالت کیس

مزید : کراچی صفحہ اول