گورنر ہاؤس سندھ کے لان کوآج سے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

گورنر ہاؤس سندھ کے لان کوآج سے عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر ہاؤس کے لان کو فیملیز کے لیے آج(جمعہ) سے کھول دیا جائے گا، اس ضمن میں گورنر ہاس کے گیٹ نمبر1 پر فیملی سے شناختی کارڈ لے کر ان کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ گورنر ہاس میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے دفتر، قائد سے متعلق تاریخی اشیا کو دیکھ اور لان میں گھوم پھر سکیں گے۔ اسکولوں کے بچوں کے لیے ایجوکیشنل ٹورز منعقد کیے جائیں گے، بچوں کو تاریخی عمارت گورنر ہاس اور اس میں بابائے قوم سے منسوب اشیا، دفتر اور زیر استعمال دیگر چیزیں دکھائی جائیں گی اس کے علاوہ گائیڈز ٹور پر ہوں گے جن میں گائیڈ لوگوں کو تاریخی عمارت، قائداعظم کے زیر استعمال رہنے والا دفتر، کمرے، کرسی، ٹیبل اور دیگر تاریخی چیزیں دکھائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول