وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اورپرویزالٰہی کا پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اورپرویزالٰہی کا پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمدخاں بزدار اور سپیکر پنجا ب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور تعمیراتی کام کرنے والے دیگر اداروں کے افسران کو جلد ازجلد بلڈنگ مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی لاگت میں 3ارب روپے اضافہ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں۔ تعمیراتی کام کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال بجٹ اجلاس انشاء اللہ نئی بلڈنگ میں منعقد ہو گا۔ 12سال سے زائد عرصہ میں بھی بلڈنگ تعمیر نہ ہونا افسوس ناک ہے۔مزید تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔بلڈنگ کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اسمبلی نئی بلڈنگ کے احاطہ میں پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا۔ بلڈنگ کے دورہ کے موقع پر سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر، قائم مقام سیکرٹری عنایت اللہ لک، سپیشل سیکرٹری سی اینڈڈبلیو میاں ابراراحمد، ممبرپی اینڈڈیڈاکٹر محمد عابد بودلہ، پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس ،پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، وائس پریزیڈنٹ نیسپاک ، محمد ابرار اے خاں اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔

پرویز الٰہی

مزید : پشاورصفحہ آخر