آئی ووٹنگ کا مقصدانتخابات میں دھاندلی کرانا ہے، رضا ربانی

آئی ووٹنگ کا مقصدانتخابات میں دھاندلی کرانا ہے، رضا ربانی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق سینیٹ چیئرمین رضا ربانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر مشتمل ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کرانا ہے۔’ابتدائی مرحلے میں ہی انٹرنیٹ ووٹنگ نظام پیچیدگیوں کا شکار رہا اور نادیدہ طاقتیں پاکستان میں انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ نظام متعارف کرانے سے قبل پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تشکیل کردہ ٹاسک فورسز نے ازخود اس پر تحفظات کا اظہار کیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کاحق تفویض کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی آئی ووٹنگ کیخلاف حکومتی موقف کی مخالفت کی ہے ۔واضح رہے کہ رضا ربانی نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں اعتراض اٹھایا تھا کہ ’آئی ووٹنگ دیگر ممالک میں استعمال ہوتا ہے، تقریباً 60 لاکھ پاکستانی بیرون ملک میں مقیم ہیں اور اگر آئی ووٹنگ کا نظام ہیک ہو گیا تو نتائج میں تبدیلی کی جانے کا امکان ہے۔

رضا ربانی

مزید : پشاورصفحہ آخر