یوم دفاع و شہداء،میجر شبیر شریف کی یادگار پر جنرل جاوید قمر باجوہ کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

یوم دفاع و شہداء،میجر شبیر شریف کی یادگار پر جنرل جاوید قمر باجوہ کی طرف سے ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)6 ستمبرمیجر شبیرشریف شہید(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کے یومِ شہادت کے موقع پرجنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل طارق محمود نے میجر شبیر شریف شہید،نشانِ حیدر کی یادگار پر ہیڈسلیمانکی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر پاکستان آرمی کے چا ق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجرشبیرشریف شہید نے 6ستمبر1971کو ہیڈسلیمانکی کے مقام پر ملک کی دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اس موقع پر موجودشر کاء نے اپنے جذبات کا اظہار کرکے تمام لوگوں کے دل میں ملک اور فوج سے محبت کے جذ بے کو مزید مضبوط کیا ۔ بڑی تعداد میں سول ایڈ منسٹریشن، علاقے کے معززین، عام افراد ، ریٹائرآفیسرز، جوان اور شہداء کی فیملیز بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

چادر

مزید : ملتان صفحہ آخر