کور کمانڈر ملتان عبداللہ دوگر ، بریگیڈ ئیر رحیم بخش ناصر (ر) یادگار شہدا پر حاضری

کور کمانڈر ملتان عبداللہ دوگر ، بریگیڈ ئیر رحیم بخش ناصر (ر) یادگار شہدا پر ...

ملتان(نیوز رپورٹر) یوم دفاع وشہداء کے موقع پربریگیڈئیر رحیم بخش ناصر ( ریٹائرڈ) بطور مہمان خصوصی نے کمانڈرملتان کور کے ہمرا ہ یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

۔ملتان گیریژن میں یوم دفاع کے موقع پربریگیڈئیر رحیم بخش ناصر( ریٹائرڈ) بطور مہمان خصوصی نے کمانڈرملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کے ہمراہ یاد گار شہداپرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دُعاکی ۔کمانڈرملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر نے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جنگی سازوسامان کی نمائش کا افتتاح کیا ۔ نمائش میں جدید اسلحہ،گن شپ ہیلی کاپٹرز ،فائٹرایئرکرافٹ، ٹینک ، رڈار سسٹم ، مشین گنز،برِج،فیلڈ ہسپتال اور دیگر سا زو سامان رکھاگیا ہے۔ اس نمائش میں پاکستان آرمی ایویشن کے کوبرا ہیلی کاپٹرز اور جہازوں نے فلائی پاسٹ کا مظاہربھی کیاجس کو دیکھنے کے لئے ملتان اور گرد نواح کے مرد،خواتین ، بچے اور خصوصاً سکول وکالجز کے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر فوجی براس بینڈملی نغموں اور جنگی گانوں کی خوبصورت دھنیں بکھیرتارہاجس سے شرکاء کا جوش و ولولہ بڑھتا رہا ۔ بعد اذاں ملتان کور کی جانب سے ملتان گیریژن میس میں شہدا ء کی فیملی اور لواحقین کے اعزاز میں ایک پرُوقارتقریب کا اہتمام کیا گیاجس کے مہمان خصوصی کمانڈرملتان کور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تھے ۔جنہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔تقریب کے آخر میں شہداء کی فیملیز اور لواحقین میں تحائف تقسیم کئے اورظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر