منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی سپلائی کرنیکا انکشاف

منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی سپلائی کرنیکا انکشاف

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر) شہر اور گردو نواح میں معروف کمپنیوں کے برانڈز کے کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر کے بڑے پیمانے پر مکسنگ اور دونمبر کوا لٹی کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ۔ عوام کو مضر صحت کولڈ ڈرنکس ،واٹر پلائے جا نے اور حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے روزانہ کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں شدید گرمی کے دوران دو نمبر مافیا نے جعلی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

مشروب ساز کمپنیوں سے ایکا کر کے معروف کمپنیوں کے لیبل کے ساتھ کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر کی پیکنگ کرا کر فروخت شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام مضر صحت مشروب پینے پر مجبور ہیں بلکہ موذی امراض میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں اس کے ساتھ حکومت کو سیلز ٹیکس ،ایکسائز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں کروڑوں روپے روزانہ کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق صرف ڈیرہ غازی خان شہر میں کمپنیوں کے مقرر ہ ڈیلرز کے علاوہ بغیر ٹیکس اور رجسٹریشن کے درجنوں ڈیلرز اس بغیر ٹیکس نیٹ ورک کا حصہ ہیں اور ڈیرہ غازی خان شہر میں 15سے 20ٹرک روزانہ بغیر رجسٹریشن ڈیلرز منگوا رہے ہیں محتاط اندازے کے مطابق صرف اس سپلائی پر20لاکھ روپے روزانہ ٹیکس بنتا ہے جو کہ محکمہ ایکسائز ،سیلز ٹیکس اور دیگر کی معاونت سے جاری ہے صارفین محمد طاہر ،محمد حسنین ، احمد علی ،آصف ،طارق ،گل زمان ،وسیم عباس ،ارسلان ،نعمان و دیگر نے کمشنر اورڈپٹی کمشنرڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی کاروبار پر فوری ایکشن لیں اور ٹیکسوں کے متعلقہ افسران سے بھی اس معاملہ کی تحقیقات کرائیں ۔

منرل واٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر