یوم دفاع، میجر طفیل احمد شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، چاق و چوبند دستے کی سلامی

یوم دفاع، میجر طفیل احمد شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، چاق و ...

وہاڑی، بوریوالا(بیورورپورٹ+نا مہ نگار، تحصیل رپورٹر)پاک فوج کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نشان حیدرمیجرطفیل محمدشہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا حکومت کی طرف سے ہمیں پیارہے پاکستان سے کے ترانے بلندکرتے عوام کی کثیرتعدادمیں شرکت ۔تفصیل (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کے مطابق پاک فوج کی طرف سے ضلع وہاڑی میں 6ستمبر یوم دفاع کی مرکزی تقریب گزشتہ روز طفیل آباد شہید میں منعقد ہوئی ۔ پاک فوج کے چاک وبند دستے نے میجرطفیل محمدشہیدکے مزارپرحاضری دی اورسلامی پیش کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ کی طرف س جی اوسی بہاولپوربریگیڈیئرظفراقبال نے میجرطفیل محمد شہید کے مزارپر پھول چڑھائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئرظفراقبال نے کہاکہ ضلع وہاڑی کیلئے یہ فخرکی بات ہے کہ پاک آرمی کااعلیٰ ترین نشان حیدرکااعزازحاصل کرنے والے شہداء میں سے دوسرانشان حیدرضلع وہاڑی کے میجر طفیل محمدشہیدکے حصہ میں آیا میجرطفیل محمد شہید نے 7اگست 1958میں سابقہ مشرقی پاکستان کے علاقہ لکشمی پورہ میں جان پر کھیل کربھارتی فوج کو علاقہ خالی کرنے پرمجبورکردیاتھا میجرطفیل محمدشہیدنے اس معرکہ میں جرات وبہادری کی وہ داستان رقم کی جورہتی دنیاتک یاد رہے گی انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھارتی فوج کوناکوں چنے چبوا دیئے اوردشمن کوبھاگنے پر مجبور کر دیاجبکہ مادروطن کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیاانہوں کے ضلع وہاڑی کے دیگر شہداء سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیدشہید، کرنل سہیل عابدعباسی شہیدکوبھی زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔ بریگیڈیئر ظفر اقبال کا کہناتھاکہ پاک فوج نے حکومت کے تعاون سے ضرب عضب اورردالفسادمشن کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ملک میں امن بحال کیاآئندہ بھی مادروطن کی خدمت کیلئے کوئی کسرنہیں اٹھارکھی جائے گی۔تقریب کے شرکاء نے پرجوش انداز میں پاکستان پائندہ باد۔پاک فوج زندہ بادکے نعرے بلندکئے تقریب میں سول سوسائٹی اورعوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی#

مزید : ملتان صفحہ آخر