جے ایس بینک نے یوم دفاع جوش و جذبہ سے منایا

جے ایس بینک نے یوم دفاع جوش و جذبہ سے منایا

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس بینک نے 6 ستمبر کو یوم شہداء جوش و جذبہ سے منایا، تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کے شرکاء نے ملک وقوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو لیے دعا کی۔ جے ایس بینک کے سی ای او بصیر شمسی نے شہداء کے اعزاز میں پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم قائد اعظم کے ان تاریخی الفاظ کو دہرائیں گے کہ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کو نقصان پہنچاسکے۔ اور 6 ستمبر اس بات کی یاد دلاتا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر