ڈاؤلینس نے انوائرنمنٹل مینجمنٹ سرٹیفکیشن حاصل کر لی

ڈاؤلینس نے انوائرنمنٹل مینجمنٹ سرٹیفکیشن حاصل کر لی

کراچی (پ ر) پاکستان میں نمبر 1 ہوم پلائنسز بنانے والے ادارے، ڈاؤلینس نے انوائرنمنٹل مینجمنٹ سسٹم 14001:2015 سرٹیفکیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ سرٹیفکیشن ایس جی ایس کی جانب سے دی گئی ہے جو کثیرالقومی ادارہ ہے اورجس کا ہیڈکوارٹر جنیوا، سوئزلینڈ میں واقع ہے۔یہ ادارہ انسپکشن، ویریفکیشن، ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن سروسز کے لیے پہچانا جاتا ہے اور تین مرتبہ، سنہ 2015 ء ، 2016ء اور 2017ء میں فوربس گلوبل 2000 حاصل کر چکا ہے۔ایوارڈدینے کی تقریب، ڈاؤلینس کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایس جی ایس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر، عبدالرّزاق لاکھانی نے ڈاؤلینس کویہ ایوارڈ پیش کیا۔ISO 14001:2015 ایک عالمی معیار ہے جو مؤثر ماحولی مینجمنٹ سسٹم )ای ایم ایس) کے لیے خصوصی تقاضے مقرر کرتا ہے۔ یہ ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے جس کے مطابق کوئی ادارہ ماحول سے متعلق ذمہ داریاں پوری کر سکتا ہے ڈاؤلینس کے پاس ماحول کے انتظام سے متعلق ایک مضبوط سسٹم موجود ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے اپلائنسزپوری طرح ماحول دوست ہیں اور یہ ادارہ موجودہ انوائرنمنٹل مینجمنٹ سسٹمز کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے جو اس کے بہترین معیار کے عکاس ہیں اور ماحول سے متعلق تمام قواعد و ضوابط کی پابندی میں مدد کرتے ہیں۔ ماحول کے بارے میں کمپنی کا عزم ایسے کسٹمرز کے ساتھ نئے کاروباری مواقع فراہم کر سکتا ہے جو اس معاملے میں شعور رکھتے ہیں۔ ایوارڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، ڈاولینس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر، صالح ارسلانتش نے کہا،’’ایک ادارے کے طور پر ، اور پاکستان کے انتہائی پسندیدہ ہوم اپلائنسز برانڈ ہونے کی حیثیت سے، ہم اپنے کاروبار کو ماحول دوست اور پائیدار انداز میں آگے بڑھانے میں بہت محتاط رہتے ہیں۔‘‘ایس جی ایس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’ ہم جو کام بھی کرتے ہیں وہ فرق پیدا کرنے اورہمدردی کے حوالے سے ہماری اقدار کے ساتھ براہ راست مطابقت رکھتا ہے۔ یہ ایوارڈاس میں ہماری مہارت کے عزم کاعکاس ہے۔یہ صرف ہمارے لوگوں کی سخت محنت اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جن کے لیے ماحول اور پائیداری اہم ترجیحات ہیں اورعالمی سطح پر اس بات کا اعترف ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک ایسے موقع پر بڑی کامیابی ہے جب ہم اپنے ادارے کو یورپی اسٹینڈرڈز کے مطابق بنا رہے ہیں۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر