افواج پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ‘ ڈاکٹر وسیم اختر ‘ چوہدری عزیز لطیف

افواج پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ‘ ڈاکٹر وسیم اختر ‘ چوہدری عزیز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر،صوبائی نائب امیر چودھری عزیر لطیف (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت کرنا ایک مقدس دینی و ملی فریضہ ہے افواج پاکستان نے پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے پناہ اور لازوال قربانیاں دی ہیں جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے ستمبر1965ء میں جس طرح سپاہیوں نے اپنی جان پر کھیل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو نا پا ک ارادوں کو ناکام کیا تاریخ کا حصہ ہے ۔ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ہمیشہ ملک کی سالیت اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور آج بھی بنگلہ دیش میں پاکستان کی حفاظت کرنے کے جرم میں پھانسیوں پر جھول رہے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مدینہ منورہ کے بعد پہلی اسلامی، نظریاتی مملکت ہے اس لئے اس کی سالمیت اور بقاء کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنا مومن کی معراج ہے ہماری افواج کا دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتا ہے پاکستانی فوج کے جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان ، تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اسباب و مقاصد سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر وسیم