نیا بلدیاتی سسٹم ‘ یونین کونسلوں کی تعداد ‘ آبادی کی تفصیل طلب

نیا بلدیاتی سسٹم ‘ یونین کونسلوں کی تعداد ‘ آبادی کی تفصیل طلب

ملتان(سپیشل رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے مردم شماری 1998،2017کے تحت یونین کونسلوں کی تعداد، (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

آبادی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، یونین کونسل کی تفصیلات سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ وائز طلب کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام لانے کی تیاری کی جارہی ہے اس ضمن میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلد از جلد ڈسٹرکٹ وائز یونین کونسلوں کی تعداد، آبادی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر