سیوریج کاپانی سڑکوں پر جمع ‘ میونسپل کمیٹی کا فوری ایکشن ‘ ہنگامی بنیادوں پر صفائی

سیوریج کاپانی سڑکوں پر جمع ‘ میونسپل کمیٹی کا فوری ایکشن ‘ ہنگامی بنیادوں ...

رحیم یارخان (بیورونیوز)چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامرنے کہاہے کہ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنااولین ترجیح ہے اس(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پرکسی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، میونسپل کمیٹی شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عباسیہ ٹاؤن میں میگاسیوریج پراجیکٹ کی لائن بیٹھ جانے اوران کے نتیجہ میں سیوریج کاپانی سڑکوں پرسے ہٹانے کے سلسلے میں پمپ کی فوری تنصیب کراتے ہوئے عملہ کوہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ عباسیہ ٹاؤن میں میگاسیوریج کی لائن بیٹھ گئی جس سے سیوریج کاگنداپانی سڑکوں پرپھیل گیاجس کاچئیرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامرنے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پرپہنچے، صورت حال کاجائزہ لینے کے بعدانہوں نے سیوریج کے پانی کوختم کرانے کے لیے نئے پمپ کی تنصیب کراکرسیوریج کے پانی کوسڑکوں سے ہٹوایا اورعملہ صفائی کوموقع پرہدایات جاری کیں کہ شہرمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنایاجائے اورکسی جگہ بھی سیوریج کاگنداپانی کھڑانہیں ہوناچاہیے، اس موقع پروائس چئیرمین عبداللطیف بھٹی، ممبرمیونسپل کمیٹی عبدالوحیدبھٹی، میاں شاہداسلام ودیگرموجودتھے۔

صفائی

مزید : ملتان صفحہ آخر