گورنرسندھ سے نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

گورنرسندھ سے نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے قومی احتساب بیو رو کراچی کے ڈائریکٹر جنرل الطاف باوانی نے گورنرہاؤس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں مالی بدعنوانی، رشوت ستانی ، لاقانونیت ، اقراپروری اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف قومی احتساب بیور و کے اقدامات ، اداروں میں فنڈز کے بے جا استعمال ،ضیاع اور ملوث عناصر کے خلاف نیب کی موئثر کارروائیاں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ مالی بدعنوانی ، رشوت ستانی اور اقربا پروری معاشرہ کے لئے ناسور ہیں ، سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال نے معاشرہ میں برائیوں کو جنم دیا ،قانو ن اور آئین کے تحت فلاحی اور رشوت ،مالی بدعنوانی و اقربا پروری سے پاک معاشرہ کی تشکیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوامی پیسے کی حفاظت ہر صورت یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اس ضمن میں خرد برد ، مالی بدعنوانی ، بے جا اخراجات اور اختیارات کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے قومی احتساب بیورو سمیت دیگر اداروں کے موئثر اقدامات دیکھنے کے خواہش مند ہیں ،غیر جانبدارانہ ، منصفانہ ، شفاف اور آزادانہ اقدامات سے ہی ملک سے رشوت ستانی ، اقرا پروری ، بے اخراجات ، مالی بدعنوانی اور خرد برد کے واقعات کی روک تھام یقینی ہے اس ضمن میں موجودہ حکومت اداروں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی ، قومی دولت عوام کی امانت ہے اور اس امانت میں خیانت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ہے اس ضمن میں قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف نیب کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ ملاقات میں قومی احتساب بیورو کراچی کے ڈائریکٹر جنرل الطاف باوانی نے گورنرسندھ کو ادارہ کی کارکردگی ، اٹھائے گئے اقدامات ، غیر جانبدارانہ کارروائیوں اور اداروں میں مالی بدعنوانی کی روک تھا م کے لئے انتظامات سمیت دیگر امور سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر