خانیوال، قطب پور اور شادن لُنڈ میں حادثے3افراد جاں بحق

خانیوال، قطب پور اور شادن لُنڈ میں حادثے3افراد جاں بحق

خانیوال، قطب پور، شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان، نامہ نگار ) مختلف حادثات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔ تفصیلات کے مطابق(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

گزشتہ روز خانیوال میں بستی عزیز آباد کے قریب 30 سالہ ثمر عباس ٹرین سے گر کر جان بحق ہو گیا ریسکیو 1122 نے تعش کو ضلعی ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا ہے ۔دریں اثناء فاترالعقل بوڑھا شخص سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر کے زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔مذکورہ کافی دنوں سے علاقے میں دیکھا جا رہا تھا جس کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ۔پیٹرولنگ پولیس قطب پور اور تھانہ صدر پولیس نے میت کو دفن کروادیا جبکہ شاہصدر دین کا رہا ئشی محمد خلیل کنیرا ولد منظو ر حسین اپنے پٹھہ رکشہ پر در ی ڈھو لے وا لی سے پیپسی بو تلیں لو ڈ کر کے سپلا ئی کر نے کیے لئے شادن لُنڈ آ رہا تھا کہ انڈ س ہا ئی وے پر سی این جی پمپ کے نز دیک اچا نک سا منے سے آ نے وا لے ٹریکٹر ٹرا لی کے ڈرا ئیو ر نے دو سری سا ئیڈ پر جا نے کے لئے مو ڑ کا ٹا کہ رکشہ ٹرا لی کے پچھلے حصہ سے جا ٹکرا یا اور رکشہ ڈرا ئیور گر کر ٹرا لی کے ٹا ئر تلے آ کر کچلا گیا اور مو قع پر ہلا ک گیا پو لیس تھا نہ کا لا ، چو کی شادن لُنڈ اور پٹرو لنگ پو لیس مو قع پر پہنچ گی جبکہ ڈرا ئیور ٹریکٹر ٹرا لی چھو ڑ کر فرا ر ہو گیا پو لیس نے ٹریکٹر ٹرا لی کو قبضہ میں لے لیا ور ثا ء نے قا نو نی کا ر وا ئی کی بجا ئے ٹریکٹر درا ئیو ر کو معا ف کر دیا۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر