بیوی کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر اور بیٹے کا 4,4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بیوی کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر اور بیٹے کا 4,4 روزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے اپنی بیوی کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر اور بیٹے کا 4,4 (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے مطابق رومہ خان نے مقدمہ درج کرایا کہ وہ اور اس کی والدہ علیحدہ گھر میں والدشبیر خان اور بھائی عمران خان کے بغیر عرصہ دراز سے رہائش پذیر تھے اسی دوران والد اور بھائی کی جانب سے والدہ نسیم بی بی اور درخواست گزار کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا جس میں عبوری ضمانت بھی کرائی۔اور چند عرصہ قبل والدہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا جس پر والد اور بھائی طیش میں آگئے اور والدہ نسیم بی بی کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے جس پر تفتیش عمل میں لائی گئی اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان سے پسٹل کی برآمدگی اور تفتیش کی جانی باقی ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر فاضل جج نے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کیا ہے۔۔
ریمانڈ