پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

پاک فوج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

خانیوال( بیورو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبرپنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ 6ستمبر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے پاک فوج کی قربانیوں کو کسی بھی صورت(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔وہ گزشتہ روز 43/10Rمیں منعقد تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ 6ستمبر یوم دفاع ملک وقوم کے لیے ایک سنہری دن ہے جس روز پاک فوج کے جوانوں نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اورثابت کردیاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلے ہر دم تیارو چوکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان اورپاک فوج سے پیار ہے کاترانہ ہر شہری کی زبان پرہے۔انہوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیاجائیگا۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبر پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے کہاکہ یوم دفاع شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ملک وقوم کی سلامتی کیلے اپنی جانیں قربان کر نے والے پوری قوم کے ماتھے کا جھومر اورفخر ہیں ۔وہ گزشتہ روز صوبائی حلقہ209میں منعقدتقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی وسیاسی، جمہوری استحکام پیدا کرکے ہی ملک وقوم کی سلامتی کویقینی بنایاجاسکتا ہے ۔انہوں نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کی سلامتی ودفاع کیلے پوری قوم ایک پیج پر ہے اور ملک و قوم کی ترقی وسلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔

مسز شاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر