میرٹ اولین ترجیح ، اہل افراد کو اہمیت دیں گے، یاسمین راشد

میرٹ اولین ترجیح ، اہل افراد کو اہمیت دیں گے، یاسمین راشد

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیرپرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ سروسزیاسمین راشدنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کامعیارزندگی تبدیل کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں، انہوں نے پروٹوکول کاخاتمہ کرکے نئے پاکستان کی بنیادرکھ دی ہے اورکفایت (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

شعاری کواپناتے ہوئے بہت سارے اقدامات اٹھائے ہیں جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،جمہوری روایات کے فروغ میں ہمارے منتخب ہونے والے ممبران کاکردارقابل ستائش ہے، دس سالوں میں محکموں کی کارکردگی کاگراف بہت نیچے آیاجسے اب ہم نے مل جل کراوپرلاناہے، عام آدمی خصوصاً غریب طبقہ کوانصاف کی فراہمی اوران کامعیارزندگی بدلناہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ، ممبرزصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی خزانے پرپڑنے والے بوجھ کرکم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لیے ہم سب کوایک ایجنڈے پراکھٹاہوناہوگا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی، سرکاری اداروں میں میرٹ کویقینی بنایاجائے گاتاکہ اہل افرادآگے آئیں اوراس کے لیے اداروں کی کارکردگی کوبڑھانے کے لیے ہمیں مل جل کرکام کرناہوگا، پی ٹی آئی خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے، اب عوام کامعیارزندگی بدلنے کے لیے ہمیں بہت سارے فلاحی منصوبوں پرکام کرناہے، ممبران اسمبلی نے صوبائی وزیرکواپنے اپنے حلقوں کی صورت حال سے آگاہ کیاجس پرانہوں نے کہاکہ وہ بہت جلدرحیم یارخان کادورہ کریں گی اورمسائل کے حل کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں گی۔چوہدری جاویداقبال وڑائچ، چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کاسوروزہ پلان عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے جس کے عوام کودوررس نتائج مہیاہوں گے۔

یاسمین راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر