ٹیکس ، بجلی گیس چوری کیس؟ صنعتکاروں پر الزام لگتے رہتے ہیں

ٹیکس ، بجلی گیس چوری کیس؟ صنعتکاروں پر الزام لگتے رہتے ہیں

ملتان(نیوز رپورٹر)فرینڈز آف ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے مرکزی رہنما اور ایس ایم فوڈزکے چیف ایگزیکٹو چوہدری ذوالفقار انجم نے کہاہے کہ فرینڈز گروپ بارے منفی پراپیگنڈہ کیاجارہاہے کہ چیمبر آف کامرس کے خلاف سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ان خیالات کاااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ باہمی مذاکرات سے مسائل کو حل کیاجائے لیکن فریق ثانی کی عدم آمادگی پرالیکشن کاراستہ اپنایا گیاہے انہوں (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

نے کہاکہ ملتان ہزاروں صنعتکاروں کی موجودگی کے باوجود صرف138کارپوریٹ سیکٹر کے ممبر ہیں۔ جبکہ چیمبر آف کامرس کی ایگز یکٹو باڈی کی بوگس ممبرشپ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن جیت کر بوگس ممبر شپ کامکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ حقیقی صنعتکاروں اورتاجروں کوممبر ز بنائیں گے ہماری ترجیح ہے کہ ملتان چیمبر آف کامرس کے آٹھ سے دس ہزار ممبرز بتائیں تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے وقفہ سوالات کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ فرینڈز گروپ کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ایس ایم فوڈز پرانکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اورگیس بجلی چوری کرنے کے الزامات ہیں اورمتعدد کیسز آپ کی کمپنی کیخلاف آرٹی او محمکہ سوئی گیس اور میپکو میں زیر سماعت ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ صنتعکاروں کے خلاف ایسے الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن عدالتیں موجود ہیں ان سے رجوع کررہے ہیں تاہم وہ کوئی جواب دینے سے قاصر رہے۔

چوہدری ذوالفقار

مزید : ملتان صفحہ آخر