یوسی11: چیئر مین کی من مانیاں ، کونسلرز کا دفتر میں داخلہ بند

یوسی11: چیئر مین کی من مانیاں ، کونسلرز کا دفتر میں داخلہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سپیشل رپورٹر) یونین کونسل77کے چیئرمین کے آشیرباد پر سیکرٹری یونین کونسل سمیرا مشتاق نے ڈیوٹی پر آنے کے بجائے خاوند کو ڈیوٹی پر بھیجنا شروع کردیا ہے، خود ساختہ سیکرٹری انیق احمد نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کیلئے علیحدہ ریٹ مقرر کرکے عوام کو لوٹنا شروع (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کردیا ہے،احتجاج پر یونین کونسل چیئرمین عبدالمجید ماجد نے کونسلرز کے دفتر میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل 77میں لیڈی سیکرٹری سمیرا مشتاق تعینات ہیں مذکورہ سیکرٹری خود ڈیوٹی کرنے کے بجائے اپنے خاوند انیق احمد سے سیکرٹری کی ڈیوٹی کروا تے رہے ہیں، خود ساختہ سیکرٹری انیق احمد نے یونین کونسل کے شہریوں او رکونسلرز کو تنگ کرنے کیلئے ڈیتھ، برتھ اور نکاح نامے سرٹیفکیٹ کے علیحدہ علیحدہ نرخ مقرر کردیئے ہیں، چیئرمین عبدالمجید ماجد کی جانب سے خود ساختہ سیکرٹری انیق احمد کی سرپرستی شروع کردی ہے اور کونسلرز کے احتجاج پر کونسلرز کا داخلہ یونین کونسل دفتر میں بند کردیا ہے۔ کونسلر اقبال اعوان نے میڈیا کے نام دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ سمیرا مشتاق کے میاں انیق احمد نے چیئرمین سے ملکر کونسلز کا اعزازیہ بند کردیا ہے شکایت پر کونسلرز کے کام روک دیئے جاتے ہیں متعدد بار ڈپٹی ڈائریکٹر خضر عباس کھاکھی کو درخواست دی گئی ہے لیکن مذکورہ چیئرمین اور سیکرٹری کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان یونین کونسل 77میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے اور کاروائی کریں۔ چیئرمین عبدالمجید ماجد نے کہا ہے کہ یونین کونسل خاتون سیکرٹری ہے اور ان سے ڈیوٹی نہیں ہوتی ہے رات بھر پنچائتوں کی وجہ سے یونین کونسل دفتر کھلا رہتا ہے، کونسلرز الزامات لگا رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضر عباس کھاکھی نے کہا ہے کہ لیڈی یونین کونسل کو اپنی ڈیوٹی خود کرنا چاہیے اگر کرپشن اور غیر سرکاری بندہ یونین کونسل سیکرٹری کا کام کر رہا ہے تو مذکورہ سیکرٹری کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دفتر