کونسلر بد اخلاقی کیس، شاہ جمال میں مقدمہ کیخلاف ریلی

کونسلر بد اخلاقی کیس، شاہ جمال میں مقدمہ کیخلاف ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) شاہ جمال کے سٹی کونسلر امیرمعاویہ پر دو روز قبل عدنان نامی نوجوان کے ساتھ بداخلاقی کامقدمہ پولیس تھانہ شاہ جمال میں درج کیاگیا جبکہ عدنان کامیڈیکل (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

آر ایچ سی شاہ جمال سے پولیس کی نگرانی میں کرایاگیاتو ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ نل دیدی اور واضح کیاکہ عدنان کے ساتھ کوئی بداخلاقی نہیں کی گئی دوسری طرف معززین علاقہ امیدوار چئیرمین شاہ جمال رانا منظور احمد،ملک اعجازوالوٹ نمبردار،سابق ممبر ضلع کونسل ملک لیاقت ڈونہ،وائس چئیرمین ڈاکٹر اقبال کوریہ،چئیرمین عشرہ زکوت ملک نیازملانہ،ملک فاروق کوریہ،سابق کونسلر ملک جمعہ جوئیہ،میاں حمید دھنوتر ودیگر نے گزشتہ روز ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ سے ملاقات کی اور کونسلر امیرمعاویہ پر جھوٹے انتقامی مقدمہ کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ایس پی مظفرگڑھ نے قائم مقام ایس ایچ او شاہ جمال سے معاملہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا جبکہ کونسلر امیرمعاویہ نے معززین کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی چئیرمین یوسی شاہ جمال کے ساتھ توتکرارہوگئی تھی اور میں نے چئیرمین مہرغلام علی جانگلہ کو تھپڑماردیاتھااس کے علاوہ یونین فنڈز میں کرپشن پر چئیرمین کے خلاف ڈی سی مظفرگڑھ کو درخواست دی تھی جس کا چئیرمین کورنج تھااب چئیرمین اور اس کے حواری ایم پی اے عون ڈوگر اور سابق تحصیل ناظم آباد ڈوگر کے ایماء4 پر مخالفین پر جھوٹے انتقامی مقدمات درج کروائے جارہے ہیں امیر معاویہ نے کہا کہ وہ سیاسی انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں مخالفین کی طرف سے زیادتی جیسے گھناؤنے مقدمات کااندراج انکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقدمات درج کرواکر مخالفین انکا سیاسی کیرئیر خراب کرناچاہتے ہیں۔شاہ جمال میں کونسلر پر جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے مطالبہ کیاکہ کونسلر امیر معاویہ پردرج ناجائز مقدمہ فوری خارج کیاجائے۔
ریلی