گیس نرخوں میں 46 فیصد بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ قابل مذمت ہے ‘ میاں مقصود احمد

گیس نرخوں میں 46 فیصد بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافہ قابل مذمت ہے ‘ میاں ...

ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گیس کے نرخوں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

میں46فیصد اور بجلی کے ٹیرف میں2روپے فی یونٹ اضافہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔اس اضافے سے ملک میں مہنگائی کانیاطوفان آئے گااورغربت کی چکی میں پسے عوام کی زندگی مزید مشکلات سے دوچار ہوجائے گی۔تحریک انصاف کی نئی حکومت سے عوام یہ توقع کررہے تھے کہ وہ برسراقتدار آکر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرے گی مگر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوروزہ پلان کے شروع میں ہی قوم کو مایوس کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے۔یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے موجودہ حکومت بھی ماضی کے حکمرانوں کی ڈگرپر چل پڑی ہے۔عوامی مشکلات اور مسائل کے حل اسے بھی کوئی غرض نہیں۔بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے عوام پر200ارب روپے کااضافی بوجھ بڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہر سال لائن لائسزمیں اربوں روپے کانقصان ہوتاہے۔محکمہ کی غفلت کاخمیازہ عوام الناس کیوں بھگتیں؟۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر