کوئلہ بوگیوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن ‘ نیب متحرک ‘ انکوائری شروع

کوئلہ بوگیوں کی خریداری میں مبینہ کرپشن ‘ نیب متحرک ‘ انکوائری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر)نیب نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے دور میں خریدی گئی کوئلہ کی بوگیوں میں مبینہ کرپشن کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

انکوائری شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے نیب کی خصوصی ٹیم گزشتہ روز ساہیوال سٹیشن پر آئی جنہوں نے مذکورہ بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے بعد وہ یوسف والا سٹیشن پر گئے جہاں پر ویگنوں کا جائزہ لیا اور ان کی تصاویر بھی بنائیں۔ اس دوران ساہیوال اور یوسف والا سٹیشن عملہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ ٹیم نے ملازمین سے بھی چھان بین کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم نے 4 گھنٹے گزارے اور واپس لاہور روانہ ہو گئی۔
انکوائری