گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی عہدے سے مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدرمملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام گورنر رہیں گے۔واضح رہے کہ محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں اور انہیں سابق دور حکومت میں گورنر بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔