عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت، تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا، اعلان کردیا

عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت، تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا، ...
 عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت، تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا، اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عاطف میاں کی مشاورتی کونسل میں شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے حتمی فیصلہ سنادیا اور بتایا ہے کہ عاطف میاں کو مشاورتی کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر متبادل نئے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’ عاطف میاں سے مستعفی ہونے کو کہا تھا اور وہ رضامند ہوگئے ہیں ، متبادل کا اعلان بعد میں ہوگا‘‘َ۔

یادرہے کہ عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت  کے معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی تھی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -