وہ ملک جس نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کر دیا، مسلمانوں کیلئے خوشخبری آ گئی

وہ ملک جس نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کر دیا، ...
وہ ملک جس نے اپنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیب منتقل کر دیا، مسلمانوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  

تل ابیب(ویب ڈیسک)لاطینی امریکی ملک پیراگوئے نے اسرائیل میں اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس سے واپس تل ابیت منتقل کردیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئس ایلبرٹو نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے علاقائی سفارتی کوششوں میں پوری تندہی کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیراگوئے کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیراگوئے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ پیرا گوئے نے ساڑھے تین ماہ قبل امریکا اور گوٹے مالا کے بعد اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا۔سفارت خانے کی منتقلی کے موقع پر افتتاحی تقریب میں پیراگوئے کے سابق صدر بھی موجود تھے۔

مزید : بین الاقوامی