نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری، اس میں کیا کچھ شامل تھا اور قیمت کتنی تھی? بھارت سے بڑی خبر آ گئی

نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری، اس میں کیا کچھ شامل تھا ...
نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جڑا سونے کا لنچ باکس چوری، اس میں کیا کچھ شامل تھا اور قیمت کتنی تھی? بھارت سے بڑی خبر آ گئی

  

حیدر آباد(ویب ڈیسک)بھارتی شہرحیدر آباد دکن سے نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جَڑا سونے کا لنچ باکس چوری ہوگیا ۔

چوروں نے یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا ۔تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت اربوں پاکستانی روپے بنتی ہے ۔حیدرآباد میں پولیس سابق حکمراں نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کریئر کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔

تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے،یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی