جی ایچ کیو میں گزشتہ رات یوم دفاع کی تقریب میں لوگوں نے بلاول بھٹو کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ جواب آپ تصوربھی نہیں کر سکتے

جی ایچ کیو میں گزشتہ رات یوم دفاع کی تقریب میں لوگوں نے بلاول بھٹو کے ساتھ کیا ...
جی ایچ کیو میں گزشتہ رات یوم دفاع کی تقریب میں لوگوں نے بلاول بھٹو کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ جواب آپ تصوربھی نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاک فوج نے 53 ویں یوم دفاع کے موقع پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، اس تقریب میں مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی اور شرکاءنے انہیں دیکھ کر بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو تقریب میں شریک لوگوں نے گھیرے میں لے لیا اور بڑی تعداد میں فوجیوں اور شرکاءنے سیلفیاں بھی بنائیں۔ بالآخر چند فوجی افسران آئے انہوں نے بلاول بھٹو کو لوگوں کے جھرمٹ سے نکالا اور گاڑی تک لے گئے۔ سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اپنے مخصوص انداز میں کالی شیروانی اور کالی قراقلی ٹوپی پہنے ہوئے آئے اور اپنے سابق ساتھیوں سے ملتے رہے۔
تقریب میں غیر ملکی سفیروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام مہمانوں کو رخصت کیا۔ تقریب میں شہداء کے حوالے جب دستاویزی فلمیں پیش کیں تو شہداءکے لواحقین اور کئی خواتین رو پڑیں۔وزیراعظم عمران خان تقریب کے اختتام پر رخصت ہونے لگے تو انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ سے کہا کہ اتنی شاندار تقریب منعقد کرنے پر آپ کو مبارکباد، میں بہت متاثر ہوا ہوں۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -